ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹوں کی گنتی کی ویب کاسٹنگ کی جائے. سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے خلاف محاذکھولا

ووٹوں کی گنتی کی ویب کاسٹنگ کی جائے. سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے خلاف محاذکھولا

Thu, 10 Mar 2022 00:28:10    S.O. News Service

لکھنؤ9مارچ(آئی این ایس انڈیا) یوپی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعداب الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کولے کرہنگامہ ہے۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہونی ہے اور اس سے ایک دن پہلے تک سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن، ریاستی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ ایس پی نے اب الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی کی ویب کاسٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی کے اتر پردیش صدر نریش اتم پٹیل کی جانب سے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

نریش اتم پٹیل کے ذریعہ لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کی ویب کاسٹنگ کی جائے اور اس کی لنک ہر سیاسی پارٹی کو فراہم کی جائے۔ ایس پی نے ووٹنگ کے دن ویب کاسٹنگ کا بھی حوالہ دیا ہے۔ایس پی کے ریاستی صدر نے کہاہے کہ ووٹنگ کے دن یوپی کے ہر اسمبلی حلقہ میں 50 فی صد پولنگ بوتھ سے ویب کاسٹنگ کی گئی۔ ویب کاسٹنگ کا لنک الیکشن کمیشن آف انڈیا، چیف الیکٹورل آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار ہر اسمبلی کے 50فی صد پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کو لائیو دیکھ رہے تھے۔


Share: